بیجنگ: چین نے بچوں کی دیکھ بھال کا نظام بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور 2023 کے آخر تک ملک بھر بچوں کی دیکھ بھال شعبے میں 47 لاکھ 70 ہزار سلاٹس فراہم کی۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک ہرایک ہزار افراد پر بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سلاٹس کی تعداد 3.38 تھی جس میں کمیونٹی پر مبنی بچوں کی دیکھ بھال، نرسریاں ، فیملی ڈے کیئر اور بچوں کی خدمات کے جامع مراکز جیسی مختلف خدمات کے ماڈل دستیاب تھے۔
چین میں 2023 کے اختتام پربچوں کی دیکھ بھال شعبے میں تقریباً 11 لاکھ 20 ہزاور کل وقتی ملازمین کام کررہے تھے جن میں سے نصف بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق چین 14 ویں پنج سالہ منصوبے (2025-2021) کے اختتام تک فی 1000 افراد میں بچوں کی دیکھ بھال کی تعداد کو بڑھا کر 4.5 کرنا چاہتا ہے۔
