2026 کا نیا چینی سال یعنی گھوڑے کا سال اب قریب آ گیا ہے۔ کمبوڈیا کے قومی عجائب گھر میں نئے چینی سال کی سجاوٹیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
نمائش میں روایتی چینی گرہیں، لالٹینیں، سرخ آتشی گھوڑے اور نئے سال کی ٹوپی پہنے پانڈا سمیت مختلف سجاوٹی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ چین اور کمبوڈیا کی ہزار سالہ تہذیبوں پر منعقد ہونے والی یہ نمائش رواں ماہ کی 28 تاریخ تک جاری رہے گی۔
2026 کا نیا چینی سال 17 فروری کو منایا جائے گا۔
کمبوڈیا کے قومی عجائب گھر کے اہلکار سیانگ سوکہا کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کو فن اور ثقافت کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (خمیر): سیانگ سوکہا، اہلکار، قومی عجائب گھر، کمبوڈیا
"نمائش کا بنیادی مقصد فنون اور ثقافت کے ذریعے کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کو اجاگر کرنا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ عوام خاص طور پر کمبوڈیا کے شہری چین کی ثقافتی اشیا اور روایات کی کمبوڈیا آمد کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کریں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ (خمیر): نوئے چنیدا، یونیورسٹی طالبہ، نوم پنہ
"مجھے خوشی ہے کہ میں کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کی تاریخ بہتر سمجھ گئی ہوں۔ میں نے گھوڑے، پانڈا اور دیگر آرائشی اشیاء دیکھی۔ یہ نمائش یقیناً کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔”
نوم پنہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کمبوڈیا کے قومی عجائب گھر میں نئے چینی سال کی نمائش سج گئی
نمائش میں روایتی چینی گرہیں، لال فانوس، آتشی گھوڑے اور پانڈا شامل
چین اور کمبوڈیا کی ہزار سال پرانی تہذیبوں کی عکاسی کی گئی
دوطرفہ تعلقات کو فن و ثقافت کے ذریعے اجاگر کیا گیا
2026 کا نیا چینی سال 17 فروری کو منایا جائے گا
نمائش 28 فروری تک جاری رہے گی
عوام کو چینی ثقافت اور روایات کی کمبوڈیا آمد سے متعلق آگاہی ملے گی




