اتوار, فروری 8, 2026
تازہ ترینواشنگٹن پوسٹ کے سی ای او بڑے پیمانے پر چھانٹی کے بعد...

واشنگٹن پوسٹ کے سی ای او بڑے پیمانے پر چھانٹی کے بعد عہدے سے مستعفی

واشنگٹن (شِنہوا) واشنگٹن پوسٹ کے سی ای او اور پبلشر ول لیوس نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، یہ اعلان اس سے چند دن بعد سامنے آیا ہے جب اخبار نے بڑے پیمانے پر چھانٹی کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کے وائٹ ہاؤس کے بیورو چیف میٹ ویزر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سٹاف کو لیوس کا الوداعی ای میل شیئر کیا۔

ای میل میں لکھا گیا ہے کہ ’’میری مدت ملازمت کے دوران مشکل فیصلے کئے گئے تاکہ پوسٹ کا مستقبل مستحکم بنایا جا سکے اور یہ کئی سالوں تک روزانہ لاکھوں صارفین کو اعلیٰ معیار کی غیر جانبدار خبریں فراہم کر سکے۔‘‘

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب کمپنی نے تین دن قبل اپنے عملے کے 30 فیصد ملازمین فارغ کئے۔ یعنی 300 سے زائد صحافی، جن میں سپورٹس اور بکس کے پورے سیکشن  اور کئی غیر ملکی بیوروز بھی شامل ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 2024 کے شروع میں اخبار کی بہتری، مالی نقصانات کم کرنے اور قارئین میں دوبارہ اضافے کے لئے ول لیوس کو لائے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے دور میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے ادارہ چھوڑا اور نیوز روم میں عدم اطمینان نمایاں رہا۔

ول لیوس کے بعد واشنگٹن پوسٹ کے چیف فنانشل آفیسر جیف ڈی اونوفریو ان کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!