اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانپاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے، صدر...

پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشتگرد عناصر کو پاکستان کیخلاف کارروائیوں کی اجازت دیکر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں، کچھ ممالک ناصرف انکی براہ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی و عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

صدر پاکستان نے حالیہ دہشتگردی واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!