اتوار, فروری 8, 2026
انٹرنیشنلپاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا غلط سوچ ہے، ششی تھرور

پاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا غلط سوچ ہے، ششی تھرور

بھارتی سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کیخلاف مستقل دشمنی کی بھارتی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں۔

ششی تھرور کے مطابق پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی کو داخلی سیاست میں فائدہ کیلئے استعمال کیا گیا تاہم اسکا عملی طور پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہونیوالے اپنے کالم میں لکھا کہ پاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا ایک غلط سوچ ہے اور مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے بی جے پی کی سخت اور تصادمی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس رویہ نے نہ صرف خطے کو غیر محفوظ بنایا بلکہ بھارت کے سفارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچایا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئیں اور یہ پالیسی خود فریبی کے مترادف ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں اب ایک سنجیدہ طبقہ ابھر رہا ہے جو پاکستان کیساتھ مکالمے اور مذاکرات کا حامی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی سیاست میں پاکستان مخالف بیانیہ پر داخلی سطح پر سوالات بڑھتے جا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!