پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں باضابطہ شرکت کریگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اس اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔
اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کیلئے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔




