کراچی پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جماعت اسلامی نے 8فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا، پولیس نے پریس کانفرنس کیلئے لگایا گیا ٹینٹ بھی اکھاڑ دیا، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے انہیں روک دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر تمام دکانیں اور ہوٹل بھی بند کرادئیے ۔




