گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی مسلمان عبادت گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ملکی دفاع کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، دہشتگردی کیخلاف قوم متحد، سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔




