اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانوزیر اطلاعات کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ، معافی مانگیں، پی ٹی...

وزیر اطلاعات کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ، معافی مانگیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے دہشتگردی میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراطلاعات کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرا دیتے ہوئے ان سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسوقت دہشتگردی کیخلاف یک زبان ہو کر اسکی مذمت کی ضرورت ہے اور ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں ان حالات میں قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے، ہم ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشتگردی واپس آئی ہے اسکے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!