اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانپاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ رہا ہے، اعظم نذیر...

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ رہا ہے، دہشتگردی کا تحفہ ہمیں مغرب سے ملا ہے اور انکی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت ہم ابھی تک چکا رہے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک اتنا لمبا عرصہ دہشتگردی کیخلاف نہیں لڑا۔

وفاقی وزیر نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ایک اور کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث لوگ لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں، نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کیخلاف جلد اپیل کا حق مل جائیگا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ فیصلے کئے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائینگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!