اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ نے پہلے سویلین خلائی چہل قدمی مشن کا آغازکردیا

امریکہ نے پہلے سویلین خلائی چہل قدمی مشن کا آغازکردیا

نیویارک: اسپیس ایکس نے ایک نیا مکمل تجارتی انسانی خلائی پرواز مشن لانچ کیا ہے جس میں پہلی بار تجارتی خلائی چہل قدمی بھی کی جائے گی۔

ڈریگن خلائی جہاز نے 4 سویلین خلابازوں کو لیکر فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے گزشتہ صبح 5 بجکر 23 منٹ (مشرقی وقت) پر اڑان بھری۔

اس مشن کو پولاریس ڈان کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عملے کے لیے پہلی انسان بردار خلائی پرواز ہے جس میں مشن پائلٹ کڈ پوٹیٹ، مشن اسپیشلسٹ سارہ گلیس اور مشن اسپیشلسٹ اور میڈیکل آفیسر اینا مینن شامل ہیں۔

یہ اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کا 14 واں انسان بردار خلائی پرواز مشن ہے۔اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے مطابق یہ مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین گنا زیادہ بلندی پر ہے جو نصف صدی میں زمین سے انسانوں کی سب سے زیادہ دوری ہے۔

عملہ اب جمعرات 12 ستمبر کو ہونے والے پہلی تجارتی خلائی چہل قدمی کی تیاری کررہا ہے۔

عملہ مدار میں کئی روز قیام کے دوران سائنسی تجربات بھی کرے گا جس میں ناسا کے ہیومن ریسرچ پروگرام کے لیے ضروری صحت اور انسانی کارکردگی پر تحقیق بھی شامل ہے۔

اس تحقیق سے ناسا کے سائنس دانوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی کہ خلائی ماحول انسانی جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

ناسا کے مطابق عملہ ٹیلی میڈیسن سے متعلق نئے طبی طریقوں اور ٹیکنالوجی کی جانچ ، خلا کی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا اور دوران پرواز زخمی ہونے کے خطرات کی بہتر نشاندہی کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!