ہفتہ, فروری 7, 2026
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان میں امام بارگاہ پر حملے کی...

اقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان میں امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی کوششوں کے ساتھ عالمی ادارے کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!