پی سی بی نے پی ایس ایل آکشن کیلئے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں لوکل و غیر ملکی ٹوٹل 879 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی جن میں افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پلیئرز آکشن کیلئے طے شدہ بیس پرائس سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے، پی ایس ایل کیلئے 4کروڑ 20لاکھ کی بیس پرائس کیٹیگری میں 31 کرکٹرز شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں رجسٹریشن کروانیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسول، ساوتھ افریقا کے رائیلی روسو، انگلینڈ کے جیمز وینس اور سری لنکا کے داسن شناکا شامل ہیں جبکہ لوکل کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث روف، عماد وسیم ،محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔




