سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات عدالتیں صبح 8:30سے 1:30بجے تک کام کریں گی، پیر سے جمعرات کے اوقات کار میں آدھے گھنٹے کا وقفہ شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو عدالتی امور بغیر وقفے کے صبح 8:30سے 11:30بجے ہوں گے۔
سیشن عدالتوں کے اوقات کار بھی صبح 8:30سے 1:30بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔




