لبنانی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ پر عالمی ادارے میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ کیا۔
لبنانی وزیر ماحولیات نے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کے مشتبہ کیمیائی مواد اسپرے کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمیائی مواد کی نوعیت جاننے کیلئے فوج کے سربراہ سے رابطہ کر کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں ۔




