امریکہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اس موقع پر امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔
امریکی صدر کے والٹ منصوبے کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک فراہم کرے گا۔




