اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر بل ونٹرز نے چین کی معیشت کے استحکام اور روشن مستقبل کے حوالے سے بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے چینی منڈی میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے بینک کے عزم کو بھی دوہرایا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بل ونٹرز، گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
"سپلائی چین اور پیداواری نظام میں نمایاں اور بڑی سطح کی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔چین میں یہ عمل کئی برسوں سے جاری ہے کیونکہ اس نے اپنی ٹیکنالوجی کو اپنایا اور اسے فروغ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نےاپنی پیداوار کو ملک کے اندر اور باہر دونوں سطحوں پر متنوع بھی بنایا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس مضبوطی تک پہنچنے کے لئے سالہاسال محنت کی گئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کامیابی میں حکومت کی پالیسی کا مستحکم اور قابلِ پیش گوئی ہونا بھی اہم ہے۔ اس بات نے استحکام کو مزید فروغ دینے میں بہت مدد کی ہے۔”
ونٹرز نے کہا کہ چین سے متعلق بینک کے کاروبار نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ یہ سب کچھ چینی کمپنیوں کے عالمی سطح پر سرگرم ہونے، ٹیکنالوجی اداروں کے عروج اور چین کی سرکاری کرنسی رینمنبی (آر ایم بی) کے بین الاقوامی حیثیت اختیار کرنے کی بدولت ممکن ہوا۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک تقریباً 170 سال سے چین میں کام کر رہا ہے اور چین کو اہم ترین منڈیوں میں شمار کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): بل ونٹرز، گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
"اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو جو چیز دوسرے بینکوں سے ممتاز بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم سرحد پار کاروبار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا نیٹ ورک منفرد ہے۔ ہماری صلاحیت یہی ہے کہ ہم چینی کمپنیوں کو بیرونِ ملک سہولت فراہم کریں چاہے وہ ’ایک خطہ ایک سڑک ‘کے منصوبے ہوں یا جن منڈیوں میں ہم کاروبار کرتے ہیں وہاں چینی کمپنی کو مقامی بینکاری خدمات دینا، عالمی کمپنیوں کو چین میں داخل ہونے یا چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرنے میں مدد فراہم کرنا۔ یہی وہ سرحد پار کاروباری سرگرمیاں ہیں جو ہماری نمایاں طاقت ہیں۔ یہ ہماری بڑی ترجیح ہونے کے ساتھ ساتھ چین میں ہمارے کاروبار کی ترقی کا ایک اہم محرک بھی ہیں۔”
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سربراہ کا چینی معیشت پر بھرپور اعتماد
بل ونٹرز کے مطابق چین کی معاشی مضبوطی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے
چین نے سپلائی چین اور پیداواری نظام میں مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا
چینی کمپنیوں کے عالمی پھیلاؤ سے بینک کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا
چینی کرنسی کی بین الاقوامی حیثیت نے بھی ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک تقریباً ایک سو ستر برس سے چین میں سرگرم ہے
بینک چین کو دنیا کی اہم ترین کاروباری منڈیوں میں شمار کرتا ہے
سرحد پار مالی خدمات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی نمایاں طاقت ہیں
بینک چینی کمپنیوں کو بیرون ملک کاروبار میں مالی معاونت دیتا ہے
’ایک خطہ ایک سڑک‘ جیسے منصوبوں میں بھی بینک نےسرگرم کردار ادا کیا
بینک عالمی کمپنیوں کو چین میں شراکت داری کے لئے مدد فراہم کرتا ہے




