ہفتہ, فروری 7, 2026
پاکستانبے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف جرم، صدر مملکت

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف جرم، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

صدر مملکت نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف جرم ہے، قوم مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!