بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز سوریہ کمار یادیو نے گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ممبئی میں ٹیموں کے کپتانوں کی میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، میچ ہو نہ ہو بھارتی ٹیم کولمبو ضرور جائیگی، ہم نے پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار نہیں کیا بلکہ انکار انکی جانب سے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے شیڈول بنایا پھر بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت نے آئی سی سی کیساتھ مشاورت سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا فیصلہ کیا، کولمبو کیلئے ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم وہاں جا رہے ہیں آگے کیا ہوتا ہے بعد میں دیکھیں گے۔
پاکستان کیخلاف میچ سے متعلق ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پلاننگ بالکل واضح ہے، پہلے 7فروری کا میچ، پھر 12فروری کو نمیبیا سے اور اسکے بعد کولمبو روانگی۔
سوریا کمار نے کہا یہ فیصلہ میرے اختیار میں نہیں، اگر ہمیں 15فروری کو کھیلنے کیلئے کہا گیا تو ہم ضرور کھیلیں گے۔




