ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل ہی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اسکی تصدیق کر دی ہے، آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے ہم پرامید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے۔
ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس بولرز موجود ہیں۔




