قومی اسمبلی نے میڈیا اور رئیل سٹیٹ سے متعلق بل منظور کرلئے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔
وزیر مملکت وجیہہ قمر نے سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026ء اور فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی بل 2026 ایوان میں پیش کئے۔
اجلاس میں اسلام آباد کے بزرگ شہری ترمیمی بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025ء کو زیر غور لانے کی تحریک بھی منظور کی گئی۔
بعد ازاں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2025ء اجلاس میں پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے پیش اخباری ملازمین کے شرائط ملازمت سے متعلق ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی۔




