جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بھی ایرانی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات اور جوہری پروگرام ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے ماضی میں شدید نقصان اور عالمی مذمت کا سبب بنے، خطے میں استحکام کیلئے قطر اور دیگر ممالک کیساتھ تعاون ضروری ہے، یوکرین کی جنگ سمیت عالمی اور علاقائی تنازعات سے سب متاثر ہیں، قطر اور سعودی عرب جیسے شراکت داروں کیساتھ عسکری تعاون بڑھایا جائیگا۔
جرمن چانسلر کی امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ قطر میں کاروباری اور سیاسی وفود سے ملاقاتیں بھی جاری رہیں، جرمن چانسلر نے دوحہ میں کاروباری رائونڈ ٹیبل میں اقتصادی اور سیاسی تعاون پر زور دیا۔




