انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 13پروازیں منسوخ جبکہ 48تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی 22میں سے 4پروازیں پی ایف 142، 143، 144 اور 145منسوخ کر دی گئیں جبکہ 8پروازیں، پی اے 401، 402، 403 ، 405،پی کے 302،303 اور 9P846،9P847دو سے 5گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 80، پی اے 410اور 416کی روانگی میں 6 سے 11گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔




