جمعرات, فروری 5, 2026
پاکستانراولپنڈی، گردن پر ڈور پھرنے سے 2 بچے زخمی، مقدمہ درج، ملزم...

راولپنڈی، گردن پر ڈور پھرنے سے 2 بچے زخمی، مقدمہ درج، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

راولپنڈی گلستان کالونی میں گردن پر ڈور پھرنے سے 2بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ ابو بکر اور ایک سالہ دانیال موٹر سائیکل پر ماموں کیساتھ جارہے تھے کہ راستے میں دھاتی دوڑ گلے میں پھرنے سے دونوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے دھاتی ڈور سے بچوں کے زخمی ہونے پر اقدام قتل کی دفعہ 324سمیت اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامعلوم پتنگ باز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!