امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خامنہ ای کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے فکرمند ہونا چاہئے۔
غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ ایرانی عوام کیساتھ کھڑے رہے ہیں، اگر امریکا نے ایران کیخلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو آج مشرق وسطی میں امن ممکن نہ ہوتا، امریکا کے اقدامات نے خطے میں استحکام قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعہ کے روز مذاکرات متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایران کسی پیشرفت کا خواہشمند دکھائی دیتا ہے تاہم اصل صورتحال مذاکرات کے نتائج کے بعد ہی سامنے آئیگی۔




