بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلبلوچستان میں دہشتگرد حملے سنگین و بزدلانہ کارروائیاں ہیں، سلامتی کونسل

بلوچستان میں دہشتگرد حملے سنگین و بزدلانہ کارروائیاں ہیں، سلامتی کونسل

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں سنگین اور بزدلانہ کارروائیاں قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا کہ 31جنوری کو بلوچستان بھر میں ہونیوالے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔

سلامتی کونسل نے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین، صوبائی گورنر اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر کیساتھ عالمی امن و سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، دہشتگرد حملوں میں ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔

سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دہشتگردی کیخلاف موثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت، مقصد یا جواز کے تحت قابل قبول نہیں، تمام ریاستوں کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر، انسانی حقوق، پناہ گزینوں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن اقدام کرنا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!