بدھ, فروری 4, 2026
پاکستانیوسف گیلانی کی کمبوڈین بادشاہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عوامی روابط مضبوط...

یوسف گیلانی کی کمبوڈین بادشاہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عوامی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور کمبوڈیا نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، ثقافتی و عوامی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی تعاون، تجارتی روابط اور علاقائی رابطہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی قیادت، عوام کو ترقی، استحکام و قومی ہم آہنگی پر مبارکباد دیتے ہوئے 2016ء کے پاک کمبوڈیا پارلیمانی معاہدے پر عملدرآمد کی اہمیت روشنی ڈالی۔

چیئرمین سینیٹ نے انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں کمبوڈیا کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کیساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا خطے میں امن، استحکام اور کثیرجہتی تعاون کا اہم شراکت دار ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، معیشت اور ماحولیاتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، عوامی روابط اور گندھارا تہذیب سے جڑے بدھ مت ورثے کے فروغ پر اتفاق کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!