پاکستانی فلمسٹار میرا کو نفسیاتی دباؤ کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔
میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔
فلم ایک تھرلر نوعیت کی ہے اور میرا کا کردار نفسیاتی طور پر انتہائی چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے، فلم کی مکمل تفصیلات اور دیگر کرداروں کے بارے میں ابھی حتمی معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔
میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا جو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس نئی فلم کیساتھ میرا کا بڑے پردے پر واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔




