بدھ, فروری 4, 2026
انٹرٹینمنٹشوہر کی پہلی بیوی کیساتھ تعلقات، اداکارہ اسماء عباس نے کھل کر...

شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ تعلقات، اداکارہ اسماء عباس نے کھل کر سب بتا دیا

سینئر پاکستانی اداکارہ اسماء عباس نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا ہے۔

حال ہی میں اپنی بھانجی نرمان انصاری کیساتھ ایک انٹرویو کے دوران اسما عباس کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ سوچا کہ وہ بھی ایک عورت ہے جیسے میں ہوں اور مجھے اسے وہ عزت دینی چاہئے جو اسکا حق ہے۔

انہوں نے کہا میں یہ جانتی تھی کہ میں اس سے چھوٹی اور زیادہ خوبصورت ہوں اور انکا تعلق 12سال پرانا تھا لیکن اگر میری جگہ وہ ہوتی تو میں بھی وہی حالات محسوس کر رہی ہوتی، لہٰذا بہتر ہے کہ اس تعلق کو مثبت بنایا جائے بجائے اس کے کہ اسے زہریلا تعلق بنایا جائے۔

سینئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ عباس ہماری مضبوط دوستی سے جلتا تھا، ہم ایک جیسے کپڑے پہنتے تھے، میں اسے ساری رقم دیتی تھی جس میں سے وہ مجھے جیب خرچ دیتی تھی کیونکہ باورچی خانہ اسکے زیر انتظام تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر کام میں اس کے پیچھے چلتی تھی، ہم 12سال ایک ہی گھر میں رہے اور میں اسے اگلی سیٹ پر بیٹھنے دیتی تھی لیکن وہ ہمیں جلد چھوڑ گئی۔

اسماء عباس کا کہنا تھا میرا ماننا ہے کہ عباس کی زندگی آسانی سے چلنی تھی اسلئے اللہ نے اسے پہلی بیوی کے انتقال سے پہلے ایک اور عورت دی، اور اس کے بچوں کی بھی پیدائش ہوئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!