معروف بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اکشے کھنہ 29سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، دونوں اداکار اس سے قبل 1997کی یادگار جنگی فلم بارڈر میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اب تقریبا تین دہائیوں بعد یہ جوڑی ایک سنجیدہ اور پراثر کورٹ روم ڈراما اکا کے ذریعے شائقین کے سامنے آنے کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی آنیوالی اوریجنل فلم اکا کا پہلا ٹیزر جاری کیا ہے، ایک منٹ سے زائد دورانیہ کے اس ٹیزر میں ایک عدالت کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں سنی دیول ایک ماہر وکیل سکندر مہرا کے کردار میں نظر آتے ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنی دیول 33 سال بعد وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، اس سے قبل وہ 1993کی ایوارڈ یافتہ فلم دامنی میں وکیل کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
فلم اکا میں اکشے کھنہ کو مرکزی مخالف کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک سنگین مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔
فلم کی کہانی قانون، اخلاقیات اور انصاف کے نازک توازن کے گرد گھومتی ہے۔
سدھارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیا مرزا اور تلوتما شومے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی ریلیز تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔




