پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں کیساتھ بھی شیئر کردئیے ہیں، سوشل میڈیا پر بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کیساتھ یہ خبر شیئر کی۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں انکے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے۔
لائبہ خان کا برات کا ایونٹ کراچی میں ہوا، انہوں نے اپنی برات کے لمحات کی خوبصورت ویڈیو اور فوٹوشوٹ شیئر کیا، اس موقع پر انہوں نے خوبصورت سرخ لہنگا پہنا جو سنہری تیلا اور دبکا ورک سے بھرپور تھا، انکا انداز زیادہ تر کترینہ کیف کی برائیڈل لک سے متاثر لگ رہا تھا۔
لائبہ نے بھارتی سٹائل کا برائیڈل لہنگا پہنا جس کیساتھ چو لی اور دوپٹہ روایتی بھارتی انداز میں ڈریپ کیا گیا تھا جبکہ جیولری بھی بھارتی سٹائل کی تھی۔




