ایف آئی اے نے 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا لے جا کر فروخت کرنیوالے 4ملزمان گرفتار کرلئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق 6افراد پر مشتمل گروہ کے دو رکن کمبوڈیا میں مقیم ہیں، پاکستان میں مقیم 4ملزمان پڑھے لکھے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2ہزار ڈالرز لیتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پاکستانیوں کو قیدی بنا کر ان سے آن لائن سکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا اور کام سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ گروہ اب تک 100سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھجوا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔




