بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلطالبان حکومت افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی روکنے میں ناکام

طالبان حکومت افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی روکنے میں ناکام

طالبان حکومت وعدوں کے برعکس افغانستان کی سرزمین سے ہونیوالی دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک کو شدید سکیورٹی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

18جنوری کو بھی تاجک سکیورٹی فورسز نے سرچا شمہ بارڈر پر افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنیوالے چار افغان دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا، نومبر سے اب تک تاجکستان میں افغانستان کی سرحد سے منسلک علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ برس افغانستان سے ہونیوالے دو الگ الگ دہشتگرد حملوں میں پانچ چینی مزدور بھی ہلاک ہو چکے ہیں، اسی طرح دسمبر 2025میں سرچاشمہ بارڈر پر افغان دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ کے دوران دو تاجک سکیورٹی اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونیوالی سرحد پار دہشتگردی اب ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے جس کے موثر تدارک کیلئے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور تعاون ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کے ٹھوس شواہد عالمی اداروں کے سامنے متعدد بار پیش کر چکا ہے تاہم عالمی برادری کی جانب سے موثر اور عملی اقدامات تاحال سامنے نہیں آ سکے، عالمی اداروں کو نہ صرف افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہئے بلکہ اسے روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!