بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلامریکی فوج کا بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکی فوج کا بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئر کرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے، ایرانی شہید 139 ڈرون غیر واضح ارادے کیساتھ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس سے امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں نے مار گرایا۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ ابراہم لنکن سے ایف 35سی لڑاکا طیارے نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ایرانی ڈورن مار گرایا اور ایئرکرافٹ کیریئر اور وہاں موجود عملے کو محفوظ رکھا۔

انکا کہنا تھا کہ واقعے کے دوران امریکی فوج کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی امریکی ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ ایرانی ڈرون کو اسوقت مار گرایا جب وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب پہنچا۔

ایران کی جانب سے اس واقعے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!