بدھ, فروری 4, 2026
پاکستانکراچی، کار کی حلوہ پوری تلنے والی کڑاھی سے ٹکر، گرم تیل...

کراچی، کار کی حلوہ پوری تلنے والی کڑاھی سے ٹکر، گرم تیل گرنے سے 4 ملازم جھلس کر زخمی، ایک کی حالت تشوشناک

کراچی میں کار کی حلوہ پوری تلنے والی کڑاھی سے ٹکر کے نتیجے میں گرم تیل گرنے سے 4 ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ خدا داد کالونی میں پیش آیا، کار مالک گاڑی پارک کر کے قریب ہی کہیں گیا ہوا تھا کہ گاڑی میں موجود اورنگزیب نامی نوجوان نے گاڑی سٹارٹ کر دی جس کے باعث کار بے قابو ہو کر سیدھی ریسٹورنٹ کے باہر پوریاں تلنے کیلئے رکھی کڑاہی میں جا گھسی۔

پولیس کے مطابق ذمہ دار نوجوان اورنگزیب سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!