جے یو آئی (ف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
جاری بیان میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کارکنان مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 8فروری کو یومِ سیاہ منائیں، ہر شہر میں جلسے منعقد اور ریلیاں نکالی جائیں اور پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔




