پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانپی آئی اے آپریشنل مسائل حل نہ ہوسکے، 6 پروازیں منسوخ،13 تاخیر...

پی آئی اے آپریشنل مسائل حل نہ ہوسکے، 6 پروازیں منسوخ،13 تاخیر کا شکار

اسلام آباد: پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے باعث 6پروازیں منسوخ،13 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل مسائل حل نہ ہوسکے، بدھ کو بھی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئر پورٹس کی 13 ملکی و غیر ملکی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 319، شارجہ سے اسلام آباد کی پی کے 182 اور ابوظہبی سے اسلام آباد کی پی کے 262،پشاور ابوظہبی آمد اور روانگی کی 2 پروازیں پی کے 117 اور 218 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 30 دو گھنٹے،کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 306 ایک گھنٹہ جدہ سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں ایس وی 738 اور 739، غیر ملکی ایئر لائن کی لندن سے اسلام آباد کی پروازیں بی اے 260 اور 261 ایک گھنٹہ،اسلام آباد سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 ڈیڑھ گھنٹے،اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے،اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211 ڈیڑھ گھنٹہ،ای آر 701 8 گھنٹے،العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 ڈیڑھ گھنٹے،لاہور سے استنبول کی پرواز پی کے 715 سوا گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!