گزشتہ 3 سالوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر و گرد و نواح میں کارروائیوں کے دوران 486 کلو منشیات ضبط کی گئی۔
منگل کو سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3سالوں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں 214مقدمات درج کر کے 263 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سینیٹ کو بتایا گیا کہ 2023ء میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 3کلو منشیات ضبط کر کے 4افراد گرفتار کر کے 4مقدمات درج کئے گئے، 2024ء میں 176کلو منشیات ضبط کر کے102 مقدمات درج اور 125افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 2025ء میں میں 307کلو گرام منشیات ضبط کر کے 108مقدمات درج اور 134 افراد گرفتار کئے گئے ۔




