منگل, فروری 3, 2026
انٹرنیشنلقومی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا کیساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایرانی...

قومی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا کیساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا کیساتھ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں تاہم ان میں دھمکیوں اور غیر معقول توقعات سے گریز کیا جائے۔

منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دوست علاقائی ممالک کی جانب سے امریکا کے صدر کی مذاکرات کی تجویز پر ردِعمل دینے کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر بات چیت کیلئے ماحول سازگار بنانے کی تیاری کریں۔

انکا کہنا تھا کہ مذاکرات اسی صورت ممکن ہونگے جب ایسا ماحول قائم ہو جس میں کسی قسم کی دھمکیاں اور غیر معقول توقعات شامل نہ ہوں، ایران قومی مفادات کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے ہی کسی بھی ممکنہ سفارتی عمل میں پیشرفت کریگا۔

ایک اور ایکس پوسٹ میں ایرانی صدر نے کہا کہ یہ مذاکرات ہمارے قومی مفادات کے دائرہ کار میں ہی کئے جائینگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!