منگل, فروری 3, 2026
تازہ ترینچینی صدر کا یوراگوئے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت...

چینی صدر کا یوراگوئے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور یوراگوئے کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور معیشت و تجارت، مالیات، زراعت و مال مویشی، بنیادی شہری سہولتوں کی تعمیر اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں یوراگوئے کے صدر یاماندو اورسی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں اطراف کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو تلاش کرنا چاہیے جن میں ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور صاف توانائی شامل ہیں تاکہ اقتصادی نمو اور تبدیلی کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر شعبوں سے متعلق  تعاون کی 10 سے زائد دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!