منگل, فروری 3, 2026
تازہ ترینبھارت کی 2036 اولمپک گیمز کی میزبانی کی خواہش پر سوالات اٹھنے...

بھارت کی 2036 اولمپک گیمز کی میزبانی کی خواہش پر سوالات اٹھنے لگے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش سے تنازع کے بعد بھارت کی 2036 اولمپک گیمز کی میزبانی کی خواہشات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) میں کھیل میں سیاست کے ممکنہ اثرات اور مستقبل میں بائیکاٹ کے خدشات پر تشویش پیدا کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارتی سربراہ جے شاہ نے بنگلادیش کی گروپ مرحلے کے میچز بھارت کے بجائے شریک میزبان سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، یہ تنازع بھارت اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا، جس کے اثرات کھیل تک جا پہنچے، بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیا تاہم آئی سی سی نے شیڈول برقرار رکھا جس کے بعد سکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی جگہ ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں احمد آباد میں 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی حاصل کی ہے اور خود کو 2036 اولمپکس کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کر رہا ہے جہاں قطر اسکا بڑا حریف سمجھا جاتا ہے۔

آئی او سی ذرائع کے مطابق ایسی کسی بھی ریاست کو اولمپکس کی میزبانی دینا ناقابل تصور ہوگا جہاں جغرافیائی یا سیاسی تنازعات کے باعث شریک ممالک بائیکاٹ کر سکتے ہوں۔

اولمپک چارٹر کھیل اور سیاست میں مکمل علیحدگی پر زور دیتا ہے اور سیاسی یا مذہبی اظہار کی اجازت نہیں دیتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت کو ایک قابل اعتبار اولمپک میزبان بننا ہے تو اسے بنگلادیش اور پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک کیساتھ کھیلوں کے تعلقات میں واضح بہتری دکھانا ہوگی بصورت دیگر بین الاقوامی کرکٹ میں جاری تنازعات اسکی اولمپک بولی کیلئے بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!