منگل, فروری 3, 2026
پاکستانغلط معلومات، مقدمات کی عدم پیروی، ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد...

غلط معلومات، مقدمات کی عدم پیروی، ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کے شاختی کارڈز بلاک

غلط معلومات اور مقدمات کی عدم پیروی کے باعث ملک بھر میں ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈز بلاک ہیں۔

سینیٹ میں پیش ریکارڈ میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 1لاکھ 95ہزار کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703، سندھ میں تین سال کے دوران 49,666، پنجاب میں 29,852 اور بلوچستان میں 34,990 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,731، آزاد کشمیر میں 1,410 اور گلگت بلتستان میں 758 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سیکشن 18کے تحت 1لاکھ 30ہزار 885 جبکہ عدالتی احکامات پر 64ہزار 225شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔

سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران 46ہزار سے زائد بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال بھی کئے جا چکے ہیں تاہم اس وقت بھی 1لاکھ 48ہزار سے زائد شناختی کارڈز تاحال بلاک ہیں اور ان سے متعلق انکوائریز کا عمل جاری ہے۔

نادرا حکام کے مطابق یہ شناختی کارڈز غلط معلومات فراہم اور مقدمات کی عدم پیروی کے باعث بلاک کئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!