منگل, فروری 3, 2026
انٹرنیشنلایران کیساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت اور جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے اور اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو صورتحال انتہائی خراب ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کسی معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے تاہم اگر بات چیت ناکام رہی تو بری چیزیں ہو سکتی ہیں اور نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سٹیو وٹکوف جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے جو مذاکرات میں اہم پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے اپنی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات کاسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی بینک 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے اور اب کوئی غیر قانونی طور پر ملک میں داخل نہیں ہو رہا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کیلئے سرگرم ہے اور وہ اس حوالے سے اچھی خبروں کیلئے پرامید ہیں۔

انکے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث ہر ماہ تقریباً 25ہزار افراد مارے جا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان شدید نفرت باعث شرم ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں اب تک 8جنگیں رکوا چکا ہے اور یورپ کیساتھ اسکے تعلقات بہترین ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کا جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!