لیسکو حکام نے بسنت پر بلا تعطل بجلی فراہمی و سیفٹی سے متعلق 27نکاتی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کیلئے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سنٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا، حکومت سے کوآرڈنیشن کیلئے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے داتا دربار ڈویژن کنٹرول روم قائم ہوگا، لاہور سب ڈویژن میں شکایات کیلئے 111نمبر آپریشنل ہوں گے۔




