بھارتی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر جنم لے لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو سے متعلق میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راجستھان کے شہر اودے پور کے ایک تاریخی محل میں رشمیکا کی وجے سے شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں 2 خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسی محل میں موجود ہیں جہاں رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی ہونیوالی ہے، انہوں نے محل کے عملے سے تصدیق کی ہے جن کے مطابق یہ شادی سٹی پیلس اودے پور میں 2 فروری کو ہوگی۔
ویڈیو میں محل میں جاری تیاریوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے کی شادی 26فروری 2026 کو اودے پور میں ایک نجی اور سادہ تقریب میں متوقع ہے۔
دوسری جانب دونوں فنکار اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران رشمیکا مندانا نے بالواسطہ طور پر اپنی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو اس بارے میں معلوم ہے۔
ایک اور انٹرویو میں انہوں نے ذاتی زندگی سے جڑی خبروں پر مسکراتے ہوئے مبہم جواب دیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں کے تعلقات طویل عرصے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی۔




