اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبنوں، سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنوں، سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنوں: جوڈیشل مجسٹریٹ بنوں نے سرکاری اراضی قبضہ کیس میں سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور ودیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ بنوں نے سرکاری اراضی غیر قانونی قبضہ کیس میں سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور،بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جس پر عدالت نے جج ہمایوں دلاور ودیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا ہے کہ جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے نام کی جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کیخلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ و رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے،ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!