اسلام آباد: پاکستان چھوڑنے والے غیر ملکی مقیم افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،9 ستمبر تک پاکستان سے جانیوالے افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 17 اگست سے 9 ستمبر تک پاکستان چھوڑنے والے 21 ہزار 193 افغان باشندوں میں 7 ہزار 843 مرد،6 ہزار 12 خواتین اور7 ہزار 338 بچے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان روانگی کیلئے 712 گاڑیوں میں 645 خاندان اپنے وطن واپس گئے ہیں۔
