پیر, فروری 2, 2026
انٹرنیشنلکمبوڈیا، آن لائن فراڈ کیخلاف بڑی کارروائی، 2 ہزار سے زائد غیر...

کمبوڈیا، آن لائن فراڈ کیخلاف بڑی کارروائی، 2 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار

کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کرنیوالوں کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران 2ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کمبوڈیا نے آن لائن فراڈ کیخلاف تازہ ترین کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 2044 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، آٹھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو جنوب مشرقی صوبہ سوائے ریئنگ کے شہر باویٹ میں واقع 22 عمارتوں پر مشتمل ایک کیسینو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا یہ شہر ویتنام کی سرحد سے متصل ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان ٹچ سوکھاک نے ایک پریس ریلیز میں بتایاہے یہ واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کمبوڈین حکومت آن لائن فراڈ میں ملوث مجرموں کیخلاف کارروائیاں کبھی بھی نرم نہیں کریگی، کمبوڈیا مجرموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بلکہ ایک جہنم ہے، جنوب مشرقی ایشیائی ملک نے سائبر فراڈ نیٹ ورکس کیخلاف غیر معمولی ملک گیر کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد سکیورٹی، امن عامہ اور سماجی تحفظ کو برقرار رکھنا اور محفوظ بنانا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!