چین نے بدھ کے روز اردن کے بقعہ مہاجر کیمپ میں فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر فلسطینی مہاجرین کے لئے انسولین کی سرنجیں فراہم کی گئیں۔
اردن میں چین کے سفیر گوو وے نے کہا کہ یہ عطیہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینیوں کے لئے طویل عرصے سے جاری چین کی دیرینہ حمایت اور عالمی ادارےکے ساتھ اس کےمسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین مختلف ذرائع سے عالمی ادارےکے ساتھ کام کرتا رہے گا تاکہ فلسطینی عوام کے لئےانسانی امدادی کوششوں میں تعاون کیا جا سکے۔
گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے سے مغربی کنارے، غزہ، اردن، لبنان اور شام میں ان 43 ہزار سے زائد فلسطینی مہاجرین کو فائدہ پہنچائے گا جنہیں انسولین کے علاج کی ضرورت ہے۔
ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد سرنجیں صرف اردن میں تقسیم کی جائیں گی جس سے ذیابیطس میں مبتلا مقامی مہاجرین کی کم از کم ایک سال تک کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔
اردن میں تقریباً 30 ہزار فلسطینی مہاجرین ذیابیطس کی بیماری کا شکار ہیں اور اندازہ ہے کہ ان میں سے 14 ہزار کو روزانہ انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): آکی ہیرو سیتا، ڈائریکٹر، شعبہ صحت، اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے)
"یہ چین کے عوام کی جانب سےایک نہایت اہم امدادی عطیہ ہے۔ یہ عطیہ ان افراد کی ضروریات پوری کرتا ہے جنہیں روزانہ انسولین انجیکشن درکار ہیں۔ ایک کروڑ 12 لاکھ سرنجوں کے اس عطیہ سے اردن میں 14 ہزار مریضوں کی یومیہ ضرورت پوری ہو گی۔ اس طرح اردن میں ہر وہ مریض جسے انسولین کی ضرورت ہے اپنے لئے محفوظ اور اعلیٰ معیار کی سرنجیں حاصل کر سکےگا۔ یہ واقعی زندگی بچانے والا اقدام ہے۔”
عمان سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




