بیجنگ (شِنہوا) چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی نے لندن میں قائم برانڈ فنانس کے ساتھ تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
یہ دستخط برطانوی وزیراعظم کیر سٹارمر کے دورہ چین کے موقع پر کئے گئے۔
مفاہمت کی یادداشت کا مقصد متعدد سطح اور شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے جس میں اطلاعاتی مصنوعات، عملے کا تبادلہ، فکری تحقیق اور فورمز و متعلقہ تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔




